ہندوستان میں چودہ پائلٹوںکے لائسنز منسوخ

ہندوستان کی شہری ہوا بازی کے حکام نے ایسے چودہ پائلٹوں کے لائسنز منسوخ کردیئے ہیں جو جعلی دستاویزات کے ساتھ پروازیں اڑاتے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانمیں شہری ہوا بازی کے حکام نے ایسے چودہ پائلٹوںکے لائسنز منسوخ کردیے ہیں جو جعلی دستاویزات کے ساتھ پروازیں اڑاتے تھے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی نےپولیس کی شکایت کی بنیاد پر چودہ کمرشیل پائلٹ کے لائسنز منسوخ کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریاست راجستھان کے '' فلائنگ کلب'' نے ٹریننک کے دوران کے جعلی ریکارڈ فراہم کیے تھے۔اسی ماہ جعلی سرٹیفکٹ کی بنیاد پر سات پائلٹ کے لائسنز کالعدم قرار دیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق ملک کے چار ہزار پائلٹز کی بے ضابطگیوں کے حوالے سے جانچ کی جا رہی ہے۔

News Code 1277968

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =