پاکستان کے قبائلی علاقے کُرم ایجنسی میں 8 افراد جاں بحق

پاکستان کے قبائلی علاقے کُرم ایجنسی میں طالبان شدت پسندوں نے دو مُسافر گاڑیوں پر حملہ کر کے آٹھ افراد کو جاں بحق اور پانچ کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے قبائلی علاقے کُرم ایجنسی میں طالبان شدت پسندوں نے دو مُسافر گاڑیوں پر حملہ کر کے آٹھ افراد کو جاں بحق اور پانچ کو زخمی کردیا ہے۔جاں بحق ہونے والے تمامشیعہ مسلمان ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کو تحصیل علی زئی میں بگن کے علاقے ڈٹ قمر میں طالبان شدت پسندوں نے دو مُسافر گاڑیوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ پشاور سے قبائلی علاقے پارہ چنار جا رہی تھیں۔شدت پسندوں کےحملے میں آٹھ افرادجاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ جب سے کُرم ایجنسی میں سڑکیں کھولی گئی ہیں تب سے مُسافر گاڑیوں پر یہ تیسرا حملہ ہے۔اور اب تک اس میں تقریباً سولہ افرادجاں بحق اور تیرہ افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔

News Code 1277965

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =