اپراورکزئی ایجنسی میں7 شدت پسند ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ اپراورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فروسز کی کارروائی میں 7 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ اپراورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فروسز کی کارروائی میں 7 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہنگو کے دوآبہ تھانے پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار اور 4 شہری ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوئے تھے۔ حملے کی ذمہداری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔ جس کے بعد آج قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپراورکزئی ایجنسی کے علاقے غلجو اور شکرتنگی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی ، فورسز کی کارروائی میں 7 طالبان شدت پسند ہلاک اور ان کے 2 ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

News Code 1277812

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =