طالبان دہشت گردوں نے خيبر ایجنسی میں اسکول دھماکے سے تباہ کردیا

پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبرایجنسی میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو دھماکہخیز مواد سے تباہ کردیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبرایجنسی میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو دھماکہخیز مواد سے تباہ کردیاہے۔ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے سلطان خیل میں واقع گونمنٹ گرلز اسکول کو رات گئے نصب شدہ دھماکہخیز مواد سے تباہ کردیا گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایجنسی بھر تعلیم دشمن عناصر کے ہاتھوں تباہ کئے جانے والے اسکولوں کی تعداد 40 سے زائد ہوچکی ہے جن میں اکثریت گرلزاسکولوں کی ہے۔

News Code 1277801

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =