فوکوشیمامیں کام کرنے والے اہلکار تابکاری سے متاثر

جاپان کے سونامی اور زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقے فوکوشیما ڈائچي میں جوہری بجلی گھر کی بحالی کے کام میں مصروف دو افراد کو تابکاری سے متاثر ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے سونامی اور زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقے فوکوشیما ڈائچي میں جوہری بجلی گھر کی بحالی کے کام میں مصروف دو افراد کو تابکاری سے متاثر ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر انجینیئرز نے متاثرہ جوہری بجلی گھر کے تیسرے ری ایکٹر کو ٹھنڈا رکھنے کے نظام کی بحالی کا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ بدھ کے روز ری ایکٹر سے زیادہ حدت کے سبب دھویں کے کالے بادل اٹھتے دیکھے گئے تھے جس کے بعد کام معطل کر دیا گیا تھا۔جاپان کی کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق جوہری پلانٹ کو چلانے والی کمپنی ٹیپکو نے کہا ہے کہ کام کرنے والے افراد کے تحفظ کو کوئی خطرہ نہ ہونے کی خبر کے بعد جمعرات کو کام شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے. تاہم جمعرات کو ہی تیسرے ری ایکٹر میں کام کرنے والے دو افراد کو اس وقت ہسپتال لے جایا گیا جب وہ تابکاری سے متاثر ہوگئے۔

News Code 1277781

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =