فرانسیسی جنگی طیاروں نے ایک لیبیائی طیارے کو مار گرایا ہے

لیبیا کے شہر مصراتہ کے قریب فرانسیسی جنگی طیاروں نے ایک لیبیائی طیارے کو مار گرایا ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے شہر مصراتہ کے قریب فرانسیسی جنگی طیاروں نے ایک لیبیائی طیارے کو مار گرایا ہے. لیبیا پر اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے تحت نو فلائی زون کے نفاذ کے بعد یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ادھر فرانسیسی وزیرِ خارجہ ایلن جیوپ کا کہنا ہے کہ کرنل قذافی کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کر نے میں کچھ مہینے نہیں بلکہ کچھ دن یا ہفتے لگ سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ مصراتہ کے قریب پیش آیا ہے اور لیبیا پر اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے تحت نو فلائی زون کے نفاذ کے بعد یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

ادھر فرانسیسی وزیرِ خارجہ ایلن جیوپ کا کہنا ہے کہ کرنل قذافی کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کر نے میں کچھ مہینے نہیں بلکہ کچھ دن یا ہفتے لگ سکتے ہیں۔فرانسیسی وزیِر خارجہ نے لیبیا میں بمباری کے آپریشن کی رفتار کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ کرنل قذافی کی کی فورسز کو ایک ہفتے کے اندر اندر شکست دی جا سکتی ہے۔ اتحادی طیاروں نےگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لیبیا پر 175 حملے کئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اتحادی فوجیوں کے حملوں کے بعد قذافی نے عام شہریوں کا قتل عام مزید تیز کردیا ہے اور ادھر نیٹو کی بمباری میں بھی بڑے پیمانے پر عام شہریوں کو ہلاک کیا جارہا ہے.

News Code 1277780

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =