شام ، امریکہ اور اسرائيل کا مخالف اور فلسطین و لبنان کی مزاحمتی تحریکوں کا حامی عرب ملک ہے

شام کے شہر درعا میں رونما ہونی والے بحران کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کا پردہ فاش ہوگيا ہے درعا میں بد امنی پھیلانے میں امریکہ ،اسرائیل اور بعض امریکہ نواز عرب ممالک کا ہاتھ نمایاں ہوگیا ہےشام واحد عرب ملک ہے جو امریکہ اور اسرائیل کا مخالف اور اسلامی مزاحمتی تحریکوں کا حامی ملک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  شام کے شہر درعا میں رونما ہونی والے بحران کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کا پردہ فاش ہوگيا ہے درعا میں بد امنی پھیلانے میں امریکہ ،اسرائیل اور بعض امریکہ نواز عرب ممالک کا ہاتھ نمایاں ہوگیا ہےشام واحد عرب ملک ہے جو امریکہ اور اسرائیل کا مخالف اور اسلامی مزاحمتی تحریکوں کا حامی ملک ہے۔شام پر امریکہ اور مغربی ممالک کا سخت دباؤ ہے کہ وہ فلسطینیوں اور لبنانیوں کی حامیت ترک کردے لیکن شام نے ہمیشہ علاقہ میں اسلامی تحریکوں کی مدد جاری رکھی ہے اور آج بھی شام میں کئی لاکھ فلسطینی پناہ گزیں موجود ہیں امریکہ ، اسرائیل اور بعض امریکہ نواز عرب ممالک شام میں عوامی تحریک چلانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب تک انھیں اس میں ناکامی کا سامنا ہوا ہے صرف درعا شہر میں امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹوں نے کڑ بڑي پھیلانے کی کوشش کی جسے شام نے ناکام بنادیا ہے۔ اس سازش کو ناکام بنانے کے سلسلے میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں اسرائیل ایس ایم ایس کے ذریعہ لوگوں کے حوصلے بلند کررہا ہے لیکن چند مزدوروں کے علاوہ کوئی اسرائیل کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔

News Code 1277708

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =