نوروز کے عالمی جشن میں 5 ممالک کےصدورکی شرکت یقینی ہے

نوروز کے عالمی جشن کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ نوروز کے عالمی جشن میں عراق، تاجیکستان، افغانستان، ترکمنستان اور آرمینیا کے صدور کی شرکت یقینی ہے اور ان کے علاوہ دیگر ممالک کے نمائندوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نوروز کے عالمی جشن کے ڈائریکٹر محمد رضا فرقانی نے کہا ہے کہ نوروز کے عالمی جشن میں اب تک عراق، تاجیکستان، افغانستان، ترکمنستان اور آرمینیا کے صدور کی شرکت یقینی ہے اور  ان کے علاوہ دیگر ممالک کے نمائندوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس جشن میں قطر نائب وزیر اعظم ، عمان کے ولیعہد، اور آذربائیجان کے نمائندے کی شرکت بھی متوقع ہے انھوں نے کہا کہ مذکورہ ممالک کے سربراہان کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کا پروگرام بھی اس میں شامل ہے۔

News Code 1277701

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =