جاپان کے زلزلے اور سونامی سے مرنے والوں کی تعداد30 ہزار سے زائد

جاپان کے زلزلے اور سونامی سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 30ہزار سے تجاوز ہوگئی ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نےذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہجاپان کے زلزلے اور سونامی سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 30ہزار سے تجاوز ہوگئی ہے.البتہ 25ہزار ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔اطلاعات کے مطابق فوکو شیما کے6ایٹمی ری ایکٹرز کو اپنی لپیٹ میں لینے والی لہریں14میٹر بلند تھیں۔ لہروں کی اس طاقت نے بیک اپ ڈیزل جنریٹر کو تباہ کر دیا ہے جو نظام کوٹھنڈک پہنچاتا تھا۔ ڈیزل جنریٹر کی عمارات زمین بوس ہو گئیں تھیں۔ اگر جنریٹرز کو بلندی پر تعمیر کیا جاتا توری ایکٹرز کوگرم اور پگھلنے سے بچایا جا سکتا تھا۔ سب سے زیادہ جوہری توانائی کی صنعت کو نقصان ہوا ہے۔اب دودھ اور سبزیوں میں تابکاری اثرات کی وجہ سے ان ری ایکٹر کے اطراف کے چاروں صوبوں کووارننگ دی گئی ہے۔

News Code 1277700

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =