صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیس گاڑی پر حملے میں  6 اہلکار زخمی

پاکستان کےصوبہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع ہنگو میں پولیس کی گشتی گاڑی کے قریب دھماکے سے چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں .

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصوبہ خیبر پختونخواہکے جنوبی ضلع ہنگو میں پولیس کی گشتی گاڑی کے قریب دھماکے سے چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیںجبکہ کوہاٹ میں سی آئی اے سینٹر کے قریب راکٹ گرے ہیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق رات گئے ہنگو سے کوئی پچیس کلومیٹر دور درسمند کے علاقے میں سی ڈی کی ایک دکان میں دھماکہ کیا گیا تھا۔ بدھ کی صبح پولیس اہلکار تحقیقات کے لیے موقع پر جا رہے تھے کہ سی ڈی شاپ سے پانچ کلومیٹر پہلے پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ۔ ہنگو شہر ایک جانب اورکزئی ایجنسی اور دوسری جانب کرم ایجنسی کی سرحدوں کے قریب واقع ہے جہاں شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کیے گئے ہیں۔

News Code 1277515

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =