قذافی ،طرابلس سے فرارہوگئے ہیں

عرب ذرائع کے مطابق لیبیا کے ڈکٹیٹر اور خوانخوار صدر معمر قذافی طرابلس میں دو بیٹوں کے زخمی ہونے کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ای جنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے ڈکٹیٹر اور خوانخوار صدر معمر قذافی  طرابلس میں دو بیٹوں کے زخمی ہونے کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اور مغربی ممالک کے جنگی طیاروں نے قذافی کے محل کے قریب بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں العزیزیہ علاقہ میں  قذافی کے محل کو کافی نقصان پہنچا ہے مغربی ممالک جو کبھی قذافی کے  زبردست حامی تھے  اج لیبیا کے تیل کے ذخائر کی حفاظت کے لئے لیبیا کے عوام کو بمباری کا نشانہ بنا رہے ہیں  قذافی کے حامی شرپسندوں نے مصراتہ کا  پانی بند کرھکا ہے جس کی بنا پر عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق  لیبیا کے ڈکٹیٹر صدر قذافی العزیزیہ پر بمباری کے بعد لیبا کے جنوب کی طرف سے بھاگ گئے ہیں قذافی اور اس کے مغربی حامی ممالک آج قذافی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لیبیا کے عوام کو بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔              

News Code 1277340

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =