ہندوستان کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی

ہندوستان کی ہندو شدت پسند تنظیموں کی سرغنہ جماعت بھارتیا جنتا پارٹی نے ہندوستانیوزیر اعظم من موہن سنگھ کے خلاف لوک سبھا میں تحریک استحقاق جمع کرادی ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل  کیا ہے کہہندوستانکی ہندو شدت پسند تنظیموں کی سرغنہ جماعت بھارتیا جنتا پارٹی نے ہندوستانیوزیر اعظم من موہن سنگھ کے خلاف لوک سبھا میں تحریک استحقاق جمع کرادی ہے.پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی ہے۔ ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی ہندوستانی ٹی وی کے مطابق ہنگامہ آرائی وکی لیکس کی جانب سے پیسے دیکر ووٹ خریدنے کے انکشاف پر ہوئی۔بی جے پی نے وزیر اعظم کیخلاف لوک سبھا میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔ٹی وی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی نے وکی لیکس میں ہندوستانی وزیراعظم کے متعلق انکشاف پر تحریک استحقاق جمع کرائی ہے۔ دوسری جانب راجیہ سبھا میں بھی حکومتی اور اپوازیشن کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے بعد اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا گيا۔

News Code 1277327

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =