پاکستان میں 6 طالبان شدت پسند ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سکیورٹی فورسز اور طالبان شدت پسندوں کے درمیان ایک جھڑپ میں چھ شدت پسند ہلاک جبکہ دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان ایک جھڑپ میں چھ شدت پسند ہلاک جبکہ دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔یہ جھڑٹ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہکے ضلع سوات میںہوئی اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کو صدر مقام مینگورہ سے تقریباً دس کلومیٹر دور شمال کی جانب تحصیل کبل کے ایک پہاڑی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان اس وقت جھڑپ شروع ہوئی جب شدت پسند دیر سے سوات میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

News Code 1277324

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =