پاکستان کے صوبہ پنجاب اورخیبر پختون خواہ سمیت کئی علاقوں میں زلزلہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب و خیبر پختونخواہ سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6ریکارڈ کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے پنجاب ، خیبر پختونخواسمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان کے پنجاب ، خیبر پختونخواسمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6ریکارڈ کی گئی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے لاہور،اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، سرگودھا، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، غذر ، مظفرآباد،باغ،نوشہرہ ،سوات ،چترال،صوابی،مالاکنڈ، دیر، مہمندایجنسی اور خیبر ایجنسی میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ پاکستان کےمحکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت5.6ریکارڈکی گئی اور اس کا مرکز پشاورسے225کلومیٹرشمال مغرب میں تھا، زلزلے کے باعث لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے ۔

News Code 1277158

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =