جاپان میں زلزلےاور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے

جاپان میں دس دن پہلے آنے والے شدید ترین زلزلے اور اس کے نتیجے میں سونامی سے ہلاک اور لاپتہ افراد کی تعداد22ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں دس دن پہلے آنے والے شدید ترین زلزلے اور اس کے نتیجے میں سونامی سے ہلاک اور لاپتہ افراد کی تعداد22ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے. جاپان کے وزیر اعظم نے مارچ 2011ء کے زلزلے اور سونامی کودوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑا بحران قرار دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاپان میں بڑے پیمانے پر آنے والے زلزلے اور سونامی سے مرنے والوں کی تعداد 22ہزار سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ نیشنل پولیس ایجنسی نے 8649افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ 13262افراد لاپتہ ہیں۔ حکام نے 21911کو لاپتہ افراد کی فہرست میں رکھا ہے۔ اس سانحے میں2644افراد زخمی ہیں۔ عالمی بینک نے تباہی کا تخمینہ 235 ارب ڈالر لگایا ہے۔

News Code 1277154

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =