لیبیا پر مغربی ممالک کی طرف سے فوجی حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے لیبیاپر فوجی حملوں کے بعد ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے لیبیاپر فوجی حملوں کے بعد ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔سلامتی کونسل کی قرارداد کے بعد لیبیا پر ہفتے سے شروع ہونیوالی فوجی کاروائی کے باعث آج ٹریڈنگ کے دوران نیویارک خام تیل اپریل کے سودے1ڈالر88سینٹس اضافے کے ساتھ102 ڈالر95سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ خام تیل مئی کے سودے2 ڈالر14 سینٹس اضافے کے ساتھ116 ڈالر7 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوئے ہیں ۔

News Code 1277152

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =