بحرین کے بارے میں ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پرترکی کے وزیر خارجہ کے ساتھ بحرین کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے تر کی کے وزیر خارجہ داؤد احمد اوغلو کے ساتھ بحرین کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس گفتگو میں ترکی اور ایران کے وزراء خارجہ نے بحرین سے غیر ملکی افواج کے انخلاء پر تاکید کرتے ہوئے بحرین کے معاملے پر تدبیر اور حکمت سے عمل کرنے پر تاکید کی ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عوامی مطالبات حق بجانب ہیں اور حکومتوں کو عوامی مطالبات کے مقابلے میں تشدد کا راستہ اختیا ر نہیں کرنا چاہیے۔

News Code 1277148

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =