کراچی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران15 افراد ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہل کار سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہل کار سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئےہیں۔ شہرکےکئی علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہے ۔پولیس کے مطابق تین ہٹی ،، گارڈن اور بلدیہ کے علاقوں میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا ۔ ۔کھارا در میں بھی نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ۔اس سے پہلے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب ہوٹل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے چھ افراد زخمی ہوئے ۔ اسپتال میں علاج کے دوران دو افراد نے دم توڑ دیا ۔ واقعہکے بعد علاقے میں صورت حال کشیدہ ہے ۔ گلزار ہجری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ۔لیاری کے علاقے بغدادی ، کلری ، چاکی واڑہ اور پرانا گولیمار میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے ۔سولجر بازار کے علاقے میں ایک سیاسی جماعت کے دفتر پر بھی آتش گیر مادے سے حملہ کیا گیا ۔ فائرنگ اور قتل و غارت گری کی وارداتوں کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔

News Code 1277146

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =