لیبیا پر مغربی ممالک کے فوجی حملے پر ایران کا سرکاری مؤقف

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لیبیا پر مغربی ممالک کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ کہ ایران کا مؤقف ابتدا ہی سے ہر ملک کےعوام کی حمایت ،خواہشات اور مطالبات پر استوار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست  نے لیبیا پر مغربی ممالک کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ کہ ایران کا مؤقف ابتدا ہی سے ہر ملک کےعوام کی حمایت ، خواہشات اور مطالبات پر استوار ہے۔انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کے لیبیا پر حملے کا مقصد وہاں کے عوام کی حمایت نہیں بلکہ وہ اپنے اقتصادی مفادات کی حفاظت کے لئے فوجی مداخلت کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ ، فرانس ، اٹلی اور برطانیہ کے صدور لیبیا کے ڈکٹیٹر صدر معمر قذافی کے قریبی دوست ہیں ترجمان نے کہا کہ مغربی ممالک قذافی کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں لیکن صدام کی طرح اب قذافی کا مصرف بھی مغریی ممالک   کے لئے ختم ہوچکا ہے اسی لئے وہ قذافی کو ختم کرنے کے لئے خود میدان میں آگئے ہیں تاکہ لیبیا کے تیل پر اپنا قبضہ برقرار رکھ سکیں انھوں نے کہا کہ امریکہ عرب ممالک میں جاری عوامی لہر کو اپنی طرف موڑنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے انھوں نے کہا کہ علاقائی عوام کو امریکہ اور اس کے حامی حکام کے مکر وفریب سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

News Code 1277008

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =