میکسیکو میں امریکی سفیرنے استعفی دیدیا ہے

میکسیکو میں امریکی سفیر کارلوس پاسکوال نےوکی لیکس کے انکشافات کے بعداپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسو سی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہےکہمیکسیکو میں امریکی سفیر کارلوس پاسکوال نےوکی لیکس کے انکشافات کے بعداپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔کارلوس پاسکوال نے اپنا استعفیٰ وکی لیکس کی جانب سے ان دستاویزات کے منظر عام پر آنے کے بعد دیا ہے جن کے مطابق انہوں نے منشیات کے گروپوں سے نمٹنے کے لیے میکسیکو کی فوج کے اقدامات کو غیر تسلی بخش قراردیا تھا۔

میکسیکو کے صدر نےامریکی سفیر کے اظہارات پر شدید تنقید کی . امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ  پاسکوال اپنی ذاتی خواہش کی بنا پر مستعفیٰ ہوئے ہیں تا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ نہ ہوں۔

News Code 1277007

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =