ہندوستان کی ریاست تریپورا میںآگ لگنے سے30 افراد ہلاک

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست تریپورا میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں آگ لگنے سے 30 افراد جھلس کرہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست تریپورا میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں آگ لگنے سے 30 افراد جھلس کرہلاک ہو گئے ہیں۔سنیچر کو ریاست کے علاقے نیسنگھپورا کے جنگل میں لگنے والی آگ نے پناہ گزینوں کے عارضی کیمپوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق سنیچر کو آگ لگنے کے واقعہمیں ریئنگ قبائل کے کئی افراد بری طرح جھلس کی زخمی بھی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔آتشزدگی کے واقعے میں تین سو کے قریب مکانات خاکستر ہو گئے ہیں۔

News Code 1276989

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =