قذافی نے اپنی ہی فائر بندی کو توڑ دیا// قذافی کی بن غازي پر بمباری

لیبیا کے پاگل و خونخوار صدر معمر قذافی نے کل جنگی بندی کا اعلان کیا تھا لیکن آج بن غازی پر بمباری کر کے قذافی نے اپنی ہی فائر بندی کو توڑدیا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے لیبیا کے خوانخوار صدر کو عوامی قتل عام بہت پسند ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے پاگل و خونخوار صدر معمر قذافی نے کل جنگی بندی کا اعلان کیا تھا لیکن آج بن غازی پر بمباری کر کے قذافی نے اپنی ہی فائر بندی کو توڑدیا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے لیبیا کے خوانخوار صدر کو عوامی قتل عام کتنا پسند ہے۔اس سے قبل امریکہ، برطانیہ، فرانس بعض عرب  ممالک نے لیبیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے انقلابیوں کے مرکز بن غازی پر بمباری کو نہ روکا اورمصراتہ اور زاویہ شہروں سےاپنی فوج کو واپس نہ بلایا تو اس کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔ادھر امریکہ کا لہجہ قذافی کے خلاف شدید ہوگیا ہے جبکہ یمن کے صدر عبد اللہ صالح  اور بحرین کے بادشاہ کی طرف سے  یمن اور بحرین میں عوامی قتل عام پر امریکہ نے خاموشی اختیار کررکھی ہے علاقائی ممالک کے ایک ہی جیسے حالات کے بارے میں امریکہ کی متضاد پالیسیاں امریکی مکر و فریب کی عکاسی کرتی ہیں۔ امریکہ علقائی عوام کے ہمراہ نے بلکہ وہ اپنے مفادات کی حفاظت کرنے کی تلاش و کوشش میں لگا ہوا ہے یمن کے صدر اور سعودی عرب و بحرین کے بادشاہ امریکہ کے قریبی ساتھی ہیں جو علاقہ میں امریکہ کے مفادات کی خود ہی حفاظت کررہے ہیں۔

News Code 1276771

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =