مصر میں جمہوری اصلاحات کے لئے آج ریفرنڈم ہورہا ہے

مصر کے سابق ڈکٹیٹر اور امریکہ و اسرائیل نواز صدر حسنی مبارک کی حکومت کے زوال کے بعد آج جمہوری اصلاحات کے لئے ریفرنڈم ہورہا ہے جس میں مصری عوام کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے سابق ڈکٹیٹر اور امریکہ  و اسرائیل نواز صدر حسنی مبارک  کی حکومت کے زوال کے بعد آج جمہوری اصلاحات کے لئے ریفرنڈم ہورہا ہے جس میں مصری عوام کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔اس ريفرنڈم ميں جمہوري اصلاحات کے ايک آئيني پیکیج  پر عوام سے رائے لي جا رہي ہے۔ اس آئيني پيکيج کو اگر منظور کر ليا گيا تو آئندہ ملک کے صدر کي معياد مقرر ہوسکے گي، صدارتي اختيارات میں کمي ہو گي، عدلیہ کو مضبوط اور سياست کو شفاف بنايا جائے گا اس ریفرنڈم کے بعد مصر میں پہلے آزادانہ انتخابات کي راہ ہموار ہو سکے گے۔ ملک میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا انعقاد رواں سال میں ہوگا۔

News Code 1276760

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =