عوامی انقلاب امریکی سرحدوں سے بھی عبور کرےگا// قذافی دیوانہ شخص ہے

تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں میں خطیب جمعہ نے عربی ممالک میں اسلامی بیداری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے عوام کی انقلابی حرکت امریکہ کی سرحدوں سے بھی عبور کرےگي نیز امریکہ اور اس کے حامیوں کی نابودی یقینی ہے۔ قذافی ایک پاگل اور دیوانہ شخص ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ جنتی کی امامت میں منعقد ہوئی خطیب جمعہ نے عربی ممالک میں اسلامی بیداری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے عوام کی انقلابی حرکت امریکہ کی سرحدوں سے بھی عبور کرےگي ۔ امریکہ اور اس کے حامیوں کی نابودی یقینی ہے۔  انھوں نے کہا کہ علاقائی عوام امریکہ اور اس کے غلاموں کے تسلط سے اب تنگ آچکے ہیں عوام نے اسلام کے دامن میں پناہ لےلی ہے علاقائی عوام امریکہ اور اس کے حامی عرب ڈکٹیٹروں کے تسلط سے آزاد ہونا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ کچھ عرب ممالک میں عوامی لہر شروع ہوچکی ہے جس کا سلسلہ جاری ہے اور عوامی انقلاب،  امریکہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لےگا آیت اللہ جنتی نے لیبیا کےعوام کے وحشیانہ قتل عام پر قذافی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قذافی دیوانہ اور پاگل شخص ہے، لیبیا کے عوام نے قذافی کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ اب عوام ہر قسم کی قربانی دیکر امریکہ اور اس کے حامی ڈکٹیٹروں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں انھوں نے بحرین میں نہتے عوام کے قتل عام پر آل خلیفہ اور آل سعود کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ اور آل سعود ابتدا ہی سے امریکہ اور اسرائیل کے نوکر اور غلام رہے ہیں اور مسئلہ فلسطین اس کا واضح ثبوت ہے انھوں نے کبھی فلسطین کی عملی حمایت نہیں کی بلکہ کبھی درپردہ اورکبھی آشکارا طور پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشوں میں ملوث رہے ہیں انھوں نے کہا کہ جزیرہ عرب میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ، مسلمانوں کے سرپر مسلط ہیں اور مسلمان اب ان سے نجات حاصل کرنے کا عزم مصمم کرچکے ہیں۔

News Code 1276493

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =