امریکی ڈرون حملے میں ہلاکتوں کا بدلہ لیں گے

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستانمیں گذشتہ روز دتہ خیل میں جرگے پر ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں44 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ،گرینڈ جرگے کے سربراہ ملک جلال وزیر نےامریکی ڈرون حملے میں ہلاکتوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستانمیں گذشتہ روز دتہ خیل میں جرگے پر ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں44 افراد ہلاک ہوگئے ہیںگرینڈ جرگے کے سربراہ ملک جلال وزیر نےامریکی ڈرون حملے میں ہلاکتوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ملک جلال وزیر نے بے گناہ پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دتہ خیل میں زمین کے تنازع پرجرگہ ہورہا تھا۔ کہ امریکی ڈرون حملہ ہوا اور44 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ان کے صبرکا پیمانہ لبریزہوگیا ہے اور ڈرون حملوں میں بے گناہ قبائل کو مارا جا رہا ہے۔ جلال وزیرکا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہیدوں کا بدلہ لیں گے۔ اس سے قبل پاکستانی فوج کے سربراہ نے بھی امریکی جاسوس طیاروں کے حملے کی مذمت کی اور ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

News Code 1276484

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =