سلامتی کونسل نے لیبیاپرنوفلائی زون قائم کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے

سلامتی کونسل نے لیبیاکی فضائی حدود پر پابندی لگانے کی قرار داد منظورکرلی ہے جس کا مقصد شہری آبادی پر لیبیا کے دیوانے کرنل معمر قذافی کی فضائی بمباری کو روکنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سلامتی کونسل نے لیبیاکی فضائی حدود پر پابندی لگانے کی قرار داد منظورکرلی ہے جس کا مقصد شہری آبادی پر لیبیا کے دیوانے کرنل معمر قذافی کی فضائی بمباری کو روکنا ہے۔نو فلائی زون سے مرادایسا علاقہ ہے جس پر مخصوص قسم کے طیارے ،خاص طور پرفوجی طیارے اڑانے کی اجازت نہیں ہوتی کرنل قذافی کے مغربی دوست فرانس اور اٹلی لیبیاکےخلاف سخت فوجی ایکشن کے خواہاں ہیں۔ذرائع کے مطابق فرانس اور برطانیہ محدود سطح پر نو فلائی زون تشکیل دیں گے۔اس سلسلے میں نیٹو ممالک کی جانب سے اٹلی میں ہوائی اڈوں کے استعمال کی اجازت بھی مانگی گئی ہے۔ اٹلی کی حکومت اس سلسلے میں پہلے ہی رضامندی کا اظہارکرچکی ہے۔

News Code 1276465

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =