بحرین کا بادشاہ اسرائیل کا حامی ہے/ بحرینی فوج میں پاکستانی اورہندی ہیں

بحرین کے ایک شیعہ عالم دین نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کو اسرائیل کا زبر دست حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت مقامی جوانوں کو فوج میں بھرتی نہیں کرتی بلکہ بحرینی فوج میں پاکستانی،ہندی، یمنی اور لیبیایی فوجی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قم میں بحرین کے ایک شیعہ عالم دین شیخ صلاح قربان نے بحرین کے حالات کی تحلیل اور تجزيہ میںبحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کو اسرائیل کا زبر دست حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت مقامی جوانوں کو فوج میں بھرتی نہیں کرتی بلکہ بحرینی فوج میں پاکستانی،ہندی، یمنی اور لیبیایی فوجی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بحرین کے مستبد اور ظالم بادشاہ نے سعودی لشکر کواس لئے دعوت دیکر بلایا کیونکہ سعودی فوجی شیعوں کا قتل جائز سمجھتے ہیں  انھوں نے کہا کہ سعودی فوجیوں نے بحرین میں داخل ہوتے ہی کہا کہ شیعہ کافر ہیں ان کو قتل کرو انھوں نے کہا کہ اب تک 400 افراد زخمی اور 6 افراد شہید ہوچکے ہیں اور اکثر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے انھوں نے کہا کہ بحرینی حکومت مقامی جوانوں کو فوج میں بھرتی نہیں کرتی بلکہ بحرینی فوج میں پاکستانی،ہندی، یمنی اور لیبیایی فوجی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی فوجی زخمیوں کے علاج میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں جس کے بعد بحرین کے وزير صحت نے استعفی دیدیا ہے اور حکومت نے اسپتال بھی فوج کے حوالے کردیئے ہیں جہاں زخمیوں کےعلاج سخت مشکلات کا سامنا ہے انھوں نے بین الاقوامی اداروں سے بحرینی عوام کی امداد کی اپیل کی ہے اور سعودی فوجیوں کے بحرین سے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

News Code 1276439

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =