تہران میں طلباء کا بحرین اور سعودی سفارتخانوں کے باہر مظاہرہ

ایران میں مقیم غیر ایرانی طلباء نےبحرین میں مسلمانوں کے خلاف آل خلیفہ اور آل سعود کی سفاکی اور بربریت کے خلاف تہران میں بحرین اور سعودی سفارتخانوں کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور آل خلیفہ و آل سعود مرد ہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں مقیم غیر ایرانی طلباء نے  بحرین میں مسلمانوں کے خلاف آل خلیفہ اور آل سعود کی سفاکی اور بربریت کے خلاف تہران میں بحرین اور سعودی سفارتخانوں کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا  اور امریکہ  مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور آل خلیفہ و آل سعود مرد ہ باد کے نعرے لگائے۔ غیر ایرانی طلباء نے بحرین کے امور میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کی شدید مذمت کی اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین میں مسملانوں کے قتل عام روکنے کے لئے فوری طور پر اقدام کریں واضح رہے کہ بحرین میں پرامن مظآہرین کو کچلنے کے لئے سعودی عرب اور امارات نے اپنی فوج بحرین روانہ کی ہے جس نے اپنی سفاکی اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی بحرینی شہریوں کو شہید کردیا ہے بحرین میں شیعوں کی اگٹریت ہے لیکن مظاہروں میں شیعہ اور سنی دونوں  آل خلیفہ کے اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

News Code 1276218

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =