بحرین میں شہیدوں کی تعداد میں ہر لحظہ اضافہ // حسن المشیمع گرفتار

بحرین میں آل سعود اور آل خلیفہ نے امریکی سرپرستی میں پر امن مظاہرین کا قتل عام شروع کررکھا ہے اب تک 6 افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں بحرین کے سلمانیہ ہسپتال کو بحرینی اور سعودی فوج نے محاصرے میں لے رکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیکا ہے کہ بحرین میں آل سعود اور آل خلیفہ نے امریکی سرپرستی میں پر امن مظاہرین کا قتل عام شروع کررکھا ہے اب تک 6 افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں بحرین کے سلمانیہ ہسپتال کو بحرینی اور سعودی فوج نے محاصرے میں لے رکھا ہے۔ آل سعود اور آل خلیفہ نے بحرین میں شیعہ اور سنیوں دونوں کا قتل عام شروع کررکھا ہے مظاہرین فوجی حکومت کے اعلان کے باوجود عوام بحرینی ڈکٹیٹر کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق بحرینی حکومت نے کئی سیاسی رہنماؤں کو گرفتار رکلیا ہے جس میں شیعہ اور سنی دونوں موجود ہیں جن میں ابراہیم شریف ( اہلسنت سے ) عبد الوہاب حسین، حسن الحداد، حسن المشیمع ، عبد الہادی المخوضر اور عبد الجلیل السنکیس  ( شیعہ) ہیں۔ واضح رہے کہ بحرین میں عوامی انقلاب کو سرکوب کرنے اور کچلنے کے لئے سعودی عرب اور امارات نے اپنی فوج روانہ کی ہے بحرین میں سعودی عرب کی فوجی مداخچلت کی عالمی سطح پر مذمت کی جاررہی ہے اسلامی مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نواز حکمراں  اپنے اقتدار کو بچآنے کے لئے دوسرے ممالک میں سفاکی اور خزنخواری کا مظآہرہ کررہے ہیں تاکہ سعودی عوام ان سے خوفزدہ ہوکر ان ےک خلاف قیام نہ کریں۔

News Code 1276145

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =