ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں شریف برادران کا ہاتھ // قوم وملک کے ساتھ غداری

پاکستان میں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نےکہا ہے کہ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں پاکستان مسلم ليگ نون کے سربراہ نواز شریف اورصوبہ پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کا ہاتھ ہے اور دونوں بھائیوں نے ملک اور قوم کے ساتھ شرمناک غداری کی ہے۔


مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پکستان میں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نےکہا ہے کہ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی رہائی  میں پاکستان مسلم ليگ نون کے سربراہ نواز شریف اورصوبہ  پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کا ہاتھ ہے اور دونوں بھائیوں نے ملک اور قوم کے ساتھ شرمناک غداری کی ہے۔ سید منور حسین نے کہا کہ دونوں شریف بھائیوں نے ملک اور قوم کے ساتھ شرمناک غداری کی ہے۔۔منصورہ لاہورمیں ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ دونوں بھائیوں نے ملک و قوم سے غداری کی ہے،سید منور حسن کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرکے حکمرانوں نے ایک بار پھر امریکہ  اور آئی ایم ایف کے غلام ہونے کا ثبوت دیا ہے،جماعت اسلامی اس فیصلے کے خلاف پورے ملک احتجاجی مظاہرے کرے گی اور یہ مظاہرے ملک کی خود مختاری اور حقیقی آزادی تک جاری رہیں گے۔

News Code 1276115

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =