ایرانی وزیر دفاع نے بحرین میں سعودی عرب کی مداخلت پر خبردار کیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے بحرین کے اندرونی معاملات میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت پرخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے علاقہ میں بحران مزید پيجیدہ اور امن و ثبات ختم ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے بحرین کے اندرونی معاملات میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت پرخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے علاقہ میں بحران مزید پيجیدہ اور امن و ثبات  ختم ہوجائے گا۔ انھوں نے سعودی عرب کے اس اقدام کو اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب معاملات کو حل کرنانے کے بجائے خود فریق بن گیا ہے احمد وحیدی نے کہا کہ فلسطینیوں کی نجات کے لئے سعودی عرب نے اپنا ایک سپاہی بھی نہیں بھیجا اور امریکہ نواز آل خلیفہ خاندان کو بچانے کے لئے اپنے کئی سو فوجی بحرین روانہ کردیئے ہیں انھوں نے کہا کہ سعودی عرب عوامی قہر و غضب سے آل خلیفہ خاندان کو نہیں بچا پائے گا انھوں نے کہا کہ علاقائی قوموں کی نظر میں سعودی حکام امریکہ نواز ہیں اور امریکہ کو خوش کرنے کے لئے بحرین میں  مسلمانوں کے قتل عام میں شریک ہوگئے ہیں۔

News Code 1275762

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =