بحرینی عوام کا قتل عام  بدنما داغ ہے// امریکہ وفادار دوست نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے بحرین پر لشکر کشی اور بحرین کے پرامن مظاہرین کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب حکمراں امریکہ کو خوش کرنے کے لئے اپنے عوام کا قتل عام کررہے ہیں انھیں صدام سے عبرت حاصل کرنی چاہیے اور وہ جان لیں کہ امریکہ اپنے دوستوں کو بھینٹ چڑھانے سے دریغ نہیں کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے بحرین پر لشکر کشی  اور بحرین کے پرامن مظاہرین کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب حکمراں امریکہ کو خوش کرنے کے لئے اپنےہی عوام  کا قتل عام کررہے ہیں اور صدام معدوم سے انھیں عبرت حاصل کرنی چاہیے اور وہ جان لیں کہ امریکہ اپنے دوستوں کو بھینٹ چڑھانے سے دریغ نہیں کرتا ۔ صدر نےکہا کہ دیگر ممالک کی فوجوں کو بلا کر اپنے ہی عوام کا قتل قابل مذمت فعل ہے اورایسے حکمرانوں کے لئے دوسرے ممالک کے سکیورٹی دستوں پر اپنا اقتدار حفظ کرنا بہت مشکل ہوجائے گا صدر نےکہا کہ جن ممالک نے بحرین میں لشکر کشی کی ہے انھوں نے  سخت اشتباہ کیا ہے کیونکہ اس سے معاملہ کو حل کرنے میں کوئي مدد نہیں ملے گی بلکہ معاملہ مزید پیچیدہ ہوجائے گا۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ عوام کو ٹینکوں ، توپوں اور ہوائی جہازوں کی بمباری سے مغلوب نہیں کیا جاسکتا۔ صدر نےکہا کہ امریکہ عرب حکمرانوں کا وفادار دوست نہیں ہے اور پتہ نہیں عرب حکام نےصدام سے عبرت حاصل کیوں نہیں گی انھوں نے کہا کہ امریکہ اپنے دوستوں کو قربان کرنا اچھی طرح جانتا ہے صدر نے بحرین  میں عوامی قتل عام کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے دوستوں کے جرائم کو سنگین تر کررہا ہے تاکہ انھیں قربان کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ ادھر ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے بھی بحرین میں عوام کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کودوسرا کربلا نہیں بنانےدیں گے۔

News Code 1275732

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =