لاہور میں پاکستانیوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس پر فرد جرم عائد

پاکستان کے شہر لاہور میں دوپاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں دوپاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئیہے۔لاہورکے دو شہریوں فیضان اور فہیم کے قتل میں ملوث ریمنڈ ڈیوس کے خلاف مقدمے کی سماعت سینٹرل جیل لاہور میں ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد یوسف اوجلہ نے کیس کی سماعت کی ، امریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ریمنڈ کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دوسرے مقدمے کی سماعت بھی جیل میں جاری ہے۔اس مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ انیق انور چودھری کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو آزآد کرانے کے لئے امریکہ نے پاکستانی حکومت پر زبردست دباؤ ڈالا کیونکہ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے سے منسلک تھا لیکن پاکستانی عوام اور حکومت کی پائداری میں امریکہ کو تا حل شکست ہوئی ہے دیکھئے اب پاکستانی عدالت  کیا فیصلہ کرتی ہے۔

News Code 1275689

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =