عرب ممالک، لیبیا میں فوجی کارروائی میں شرکت کے لئے آمادہ ہیں

فرانس نے کہا ہے کہ عرب ممالک لیبیا میں فوجی کارروائی میں شرکت کے لئے آمادہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بعض عرب ممالک لیبیا میں فوجی کارروائی میں شرکت کے لئے آمادہ ہیں۔ اگر چہ ان عرب ممالک کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ہیں لیکن اس سے قبل عرب یونین اور اسلامی کانفرنس تنظیم نے لیبیا پر نو فلائی زون قائم کرنے کی حمایت کی تھی عرب ممالک کے عوام امریکہ نواز ڈکٹیٹروں سے نجات حاصل کرنے کے لئے مظاہرے کررہے ہیں لیکن یمن ، اردن ، لیبیا اور بحرین میں پر امن مظاہرین کو بے رحمی کے ساتھ کچلا جارہا ہے بحرین کے بادشاہ نے اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے ت؛ین ماہ تک ایمرجنسی نافذ کردی ہے لیکن اس کے باوجود بحرینی عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

News Code 1275686

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =