کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس کے مطابق فائرنگ کے مختلفواقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس کے مطابق فائرنگ کے مختلفواقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ پولیس کے مطابق ماری پور کے علاقے ٹرک اڈہ کے قریب نامعلوام افراد کی فائرنگ سے چوبیس سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔آج صبح اولڈ سٹی ایریا میں نشتر روڈ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی جنہیں گولیاں مارکر قتل کیا تھا ۔ ایک مقتول کے ہاتھ بھی رسیوں سے بندھے ہوئے ہیں ۔ پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ اور اغواکے بعد قتل کا واقعہ قرار دیا ہے ۔

News Code 1275464

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =