جاپان میںزلزلے کے مزید جھٹکے/ فوکوشیماکے ایک ری ایکٹر میں آگ لگنے سے حرارت میں اضافہ

جاپان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے متعدد عمارتیں لرز گئیں ۔ فوکوشیماکے ری ایکٹر میں بھڑکنے والی آگ نے ری ایکٹر5اور 6کادرجہ حرارت بڑھا دیا.

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے متعدد عمارتیں لرز گئیں ۔ فوکوشیماکے ری ایکٹر میں بھڑکنے والی آگ نے ری ایکٹر5اور 6کادرجہ حرارت بڑھا دیا.جس کے بعدپلانٹ میں کام کرنے والوں کو عارضی طور پرنکال لیاگیاہے۔جاپان نے ایٹمی مسئلے کے بحران سے نکلنے کے لیے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی سے مدد طلب کرلی ہے، تابکاری کے خطرات سے بچنے کے لیے بڑی تعدادمیں غیرملکیوں کاانخلا شروع ہوگیاہے۔گزشتہ روزٹوکیوکو6 شدت کے زلزلے نے ہلادیا۔5 دن میں 2سو سے زائدزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں.

News Code 1275445

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =