بحرین میں پہلا سعودی فوجی ہلاک

عرب ذرائع کے مطابق بحرین میں پرامن مظاہرین کو کچلنے کے لئے سعودی عرب نے کل اپنے ایک ہزار فوجی بحرین روانہ کئے ہیں اوربحرین میں آج پہلا سعودی فوجی ہلاک ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسیایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں پرامن مظاہرین کو کچلنے کے لئے سعودی عرب نے کل اپنے ایک ہزار فوجی بحرین روانہ کئے ہیں اوربحرین میں آج پہلا سعودی فوجی ہلاک ہوگيا ہے۔ سعودی حکام نے اپنے فوجی کی بحرین میں ہلاکت کی تائید کی ہے لیکن اس کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے سعودی عرب اور بعض خلیجی ممالک نے اپنے فوجی بحرین روانہ کئے ہیں تاکہ وہ بحرین کے بادشاہ  کے تخت و تاج کو بچا سکیں  اور جمہوریت اور اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے پرامن مظاہرین کو کچل سکیں ، اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے اس اقدام کو بحرین کے امور میں مداخلت قراردیا ہے اور اسلامی کانفرنس تنظیم کے سکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں۔

News Code 1275123

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =