بحرین کےبادشاہ نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے

عرب ذرائع کے مطابق بحرین کےبادشاہ نے جمہوریت کا گلا گھونٹے کے لئےملک میں تین ماہ تک ایمرجنسی نافذ کر دی ہے.

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق بحرین کےبادشاہ عیسی بن حمد آل خلیفہ نے جمہوریت کا گلا گھونٹے کے لئےملک میں تین ماہ تک ایمرجنسی نافذ کر دی ہے. بادشاہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی سکیورٹی فورسز کے سربراہ کو اختیارات دیے گئے ہیں کہ وہ مظاہرین کو کچلنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔اس سے پہلے پیر کو بحرین کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ مظاہروں کو روکنے کے لیے سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک کی فوج بحرین پہنچ گئی ہے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی طرف سے بحرین فوج روانہ کرنے کے اقدام کو اشتعال انگيز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بحرین کے  عوام کے اندر مزید اشتعال پیدا ہوگا اور معاملہ حل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہوجائے گا۔

News Code 1275108

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =