پاکستان کےسابق وزیر مذہبی امورحج اسکینڈل کیس میں گرفتار

پاکستان میں حج انتظامات میں بدعنوانی کے مقدمہ کی تحقیقیات کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے " ایف آئی اے " نے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں حج انتظامات میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمہکی تحقیقیات کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے " ایف آئی اے "  نے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو گرفتار کر لیا ہےاطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیر کو منگل کو راولپنڈی کی ایک مقامی عدالت میں عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔حامد سعید کاظمی پر ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کے علاوہ بدعنوانی کے الزامات بھی ہیں۔اس سے پہلے حج انتظامات میں بدعنوانی کے مقدمہمیں سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل کے علاوہ وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

News Code 1275094

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =