قذافی کے شرپسندوں اورانقلابیوں کے درمیان کئی مقامات پر لڑائی جاری ہے

عرب ذرائع کے مطابق لیبیا کے ڈکٹیٹراور خوانخوار صدرمعمر قذافی کے شرپسندوں اورانقلابیوں کے درمیان کئی مقامات پر لڑائی جاری ہےادھراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل لیبیا میں نو فلائی زون بنانے کی تجویز پر کسی متفقہ فیصلے تک نہیں پہنچ سکی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے ڈکٹیٹراور خوانخوار صدرمعمر قذافی کے شرپسندوں اورانقلابیوں کے درمیان کئی مقامات پر لڑائی جاری ہےادھراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل لیبیا میں نو فلائی زون بنانے کی تجویز پر کسی متفقہ فیصلے پر نہیں پہنچ سکی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو لیبیا میں نو فلائی زون بنانے کی تجویز پر غور شروع کیا۔روس نے اس تجویز پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا،فرانس کے سفیر نے کہا کہ عرب لیگ کی جانب سے نو فلائی زون کی حمایت کے بعد کونسل کو تجویز کی منظوری دے دینی چاہیےادھر مغربی ممالک نےلیبیا کے عوام کے قتل عام کے لئے معمر قذافی کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے کرنل قذافی نے مغربی ممالک سے حاصل کئے ہوئے اسلحہ سے اپنے ہی عوام کا قتل عام شروع کردیا ہے قذافی نےجنگی طیاروں کے ذریعہ کئی شہروں پر بمباری کی ہے لیبیا کے انقلابی عوام کو ٹینکوں اور جنگی جہازوں کے ذریعہ دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن عوام نے قذافی کے شر سے نجات حاصل کرنے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔

News Code 1275079

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =