جاپان میں فوکو شیما ایٹمی پلانٹ میں تیسرا دھماکہ

جاپان کے فوکو شیما ایٹمی پلانٹ میں تیسرا دھماکہ ہوا ہے پلانٹ کے ایک ری ایکٹر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تابکاری کے اخراج میں اضا فہ ہواہےجاپان نے بین الاقوامی جوہری ادارے سے امداد طلب کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےشینہوا کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہجاپان کے فوکو شیما ایٹمی پلانٹ  میں تیسرا دھماکہ ہوا ہے پلانٹ کے ایک ری ایکٹر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تابکاری کے اخراج میں اضا فہ ریکارڈ کیا جارہا ہےجاپان نے بین الاقوامی جوہری ادارے سے امداد طلب کرلی ہے۔جاپان کے وزیراعظم ناؤتو کان نے ٹوکیو میں بتایا کہ فوکو شیما ایٹمی پلانٹ کے ری ایکٹر نمبر چار میں آگ لگ گئی ،ان کا کہنا تھا کہ پلانٹ میں آتشزدگی کے بعد تابکاری کے اخراج میں اضا فہ ہوگیا ہے حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ ری ایکٹرز کے قرب و جوار میں تابکاری اتنی بڑھ گئی ہے کہ اس سے انسانی صحت کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق ۔تابکار ہوا 10 گھنٹے میں ٹو کیو پہنچنے کا خدشہ ہے۔جاپانی حکومت نے بیس کلو میٹر کے اندر اندر رہنے والے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے کھڑکی دروازے احتیاطاّ بند رکھیں۔ اطلاعات کے مطابق جاپان نے بین الاقوامی ایٹمی ادارے سے بھی اس سلسلے میں مدد طلب کرلی ہے جاپان میں آنے والے زلزلے اور سونامی نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے اب تک 15 ہزار افراد ہلاک اور لکھوں افراد بے گھراور پانی و بجلی کی نعمت سے محروم ہوگئے ہیں ۔

News Code 1275040

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =