جاپان میں زلزلے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

جاپان میں شدید زلزلے اور سونامیکے بعد تیل کی کھپت میں کمی کی توقعات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں شدید زلزلے اور سونامیکے بعد تیل کی کھپت میں کمی کی توقعات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

گذشتہ ہفتے جاپان کی تاریخ کے سب سے بڑے سونامی اور زلزلے کے بعد جاپان میں فیکٹریوں اور پلانٹس کے بند ہوجانے کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں 2اعشاریہ4فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ جاپان میں خام ایندھن صاف کرنیوالی ریفائنریز 29 فی صد کم استعداد پر کام کررہی ہیں۔ ایشیائی کاروبار میں نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج خام تیل اپریل کے سودے2ڈالر38سینٹ کمی کے بعد98 ڈالر 8سینٹ فی بیرل پرٹریڈ ہوئے جبکہ لندن برینٹ نارتھ سی کروڈ2 فیصد کمی کے بعد111ڈالر43 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہوا۔

News Code 1274993

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =