سعودی عرب کے فوجی پرامن مظاہرین کو کچلنےکےلئے بحرین روانہ

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے بحرین میں پرامن مظاہرین کو کچلنے کے لئے ایک ہزار فوجی بحرین روانہ کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے بحرین میں پرامن مظاہرین کو کچلنے کے لئے ایک ہزار فوجی بحرین روانہ کردیئے ہیں۔بحرین کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فوج حکومت کی درخواست پر بحرین آئی ہے۔ تاہم حزبِ اختلاف کا کہنا ہے کہ فوجیوں کا بحرین میں آنا ملک پر قبضے کے مترادف ہے۔ سعودی حکام نے بھی بحرین میں فوج بھیجنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ایک ہزار سعودی فوجی پیر کی صبح بحرین پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ بحرین میں اکثریت شیعوں کی ہے لیکن حکومت سنیوں کی ہے جو امریکہ نواز ہے اور امریکہ نواز عرب ممالک بھی اس کی حمایت کررہے ہیں بحرینی عوام جمہوریت اور قانون میں اصلاحات اور جیل میں بند شیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

News Code 1274427

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =