افغانستان کے صوبے قندوز میں خودکش حملے میں 37 افراد ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں افغان فوج کے بھرتی مرکز پر خودکش حملے میں 37 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ34 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں افغان فوج کے بھرتی مرکز پر خودکش حملے میں 37 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ34 زخمی ہوگئے ہیں۔ایک اعلیٰ پولیس اہلکار کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب لوگ بھرتی کے مرکز کے باہر انتظار کر رہے تھے۔ہلاک ہونے والوں میں عام شہری اور افغان فوج کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو صوبہ قندوز کے پولیس سربراہ ایک خودکش حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

News Code 1274274

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =