ہندوستان کی بحریہ نے بحیرہ عرب میں61 قزاقوں کو گرفتار کرلیا ہے

ہندوستان کی بحریہ نے بحیرہ عرب میں ایک جھڑپ کے بعد 61 قزاقوں کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے تیرہ ملاحوں کو رہا کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی بحریہ نے بحیرہ عرب میں ایک جھڑپ کے بعد 61 قزاقوں کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے تیرہ ملاحوں کو رہا کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔بحریہ کے ایک ترجمان کے مطابق قزاقوں کے جہاز کو ہندوستان کے مغربی ساحل سے تقریباً سات سو میل دور روکا گیا اور اب قزاقوں کو پوچھ گچھ کے لیے ممبئی لایا جا رہا ہےبحریہ کے ایک بیان کےمطابق اس کارروائی میں اس کے دو جہازوں نے حصہ لیا۔ ہندوستانی بحریہ نے خلیج عدن میں تین جنگی جہاز بھی تعینات کر رکھے ہیںلیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان قزاقوں کا تعلق صومالیہ سے ہے یا یمن سے۔

صومالی قزاقوں کی سرگرمیوں کی گونج کئی مرتبہ ہندوستان کی پارلیمان میں بھی سنائی دی گئی ہے کیونکہ انہوں نے پچاس سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے جن کی رہائی کے لیے وہ لاکھوں ڈالر بطور تاوان مانگ رہے ہیں۔

News Code 1274268

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =