جاپان میں 9ری ایکٹرزپر ہنگامی صورت حال نافذ

جاپان کے17مقامات پر کل55جوہری ری ایکٹرزہیں شدید زلزلہ کے بعد جن میں سے9ری ایکٹرزپر ہنگامی صورت حال نافذ کردی گئی ہے۔



مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے17مقامات پر کل55جوہری ری ایکٹرزہیں شدید زلزلہ کے بعد جن میں سے9ری ایکٹرزپر ہنگامی صورت حال نافذ کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جاپان کے تین ری ایکٹروں میں دھماکے ہوچکے ہیں جاپانی حکام نے جوہری معلومات کی فراہمی میں کمی کردی ہے۔ سیزیم نامی تابکار کے اخراج کی نشان دہی ہوئی ہے۔ تاہم اس کی موجودگی سے تباہی نہیں ہوتی ۔ٹوکیو سے270کلومیٹر دوری پر واقع فو کو شیما کے دائی اچی نیوکلیئر کمپلیکس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔ 9ری ایکٹرز میں سےتین فوکوشیما کے دائی چی ،تین فوکوشیما دائی نی اور تین اونا گاوا کی تنصیبات خطرے میں ہیں۔ یہ تمام ٹوکیو کے شمال مشرق میں مشرقی کنارے پر واقع ہیں اور یہ سخت کھولتے پانی کے ری ایکٹرزہیں۔ جاپان کی جوہری اور صنعتی سیفٹی ایجنسی کے حکام کی طرف سے کہا گیا کہ سیزیم نامی تابکار کے اخراج کی نشان دہی ہوئی ہے۔ تاہم اس کی موجودگی سے تباہی نہیں ہوتی۔ فوکو شیما کی دو تنصیبات کے نذدیک سے ایک لاکھ 80ہزار لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ واضخ رہے کہ جاپان میں17جگہوں پر55جوہری تنصیبات ہیں۔جاپانی حکام نے اب معلومات کی فراہمی میں کمی کردی ہے۔

News Code 1274175

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =