حزب اللہ لبنان کے خلاف سعدی حریری کے مؤقف پر ملک عبد اللہ کی تنقید

سعودی عرب کے فرمانروا عبد اللہ کے قریبی ذرائع کے مطابق ملک عبد اللہ نے حزب اللہ لبنان کے خلاف لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کے معاندانہ مؤقف پر شدید تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا عبد اللہ کے قریبی ذرائع کے مطابق ملک عبد اللہ نے حزب اللہ لبنان کے خلاف لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کے معاندانہ مؤقف پر شدید تنقید کی ہے۔اخبار کے مطابق سعودی بادشاہ نے سعد حریری کے ساتھ ریاض میں حالیہ ملاقات میں حزب اللہ کے خلاف سعد حریری کے مؤقف پر اس کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ سعد حریری کے غلط مؤقف کا تاوان سعودی عرب ادا نہیں کرسکتا۔

News Code 1273935

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =