شمالی وزیرستان امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں 5 افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں اتوار کوامریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میںپانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستانمیں اتوار کوامریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میںپانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اتوار کو پہلا ڈرون حملہ جنوبی وزیرستان میں ہوا اس میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گاڑی پر دو میزائل داغے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا گاڑي میں سورا عرب ممالک کے باشندے بھاگنے میں کامیاب ہوگئےلیکناتوار ہی کو شمالی وزیرستان میں دو امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گاڑی پر چار میزائل داغے جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق دو امریکی جاسوس طیاروں نے ایک ہی گاڑی پر چار میزائل داغے۔ اس گاڑی میں سوار پانچ افراد موقع ہی پر ہلاک ہو گئے۔مقامی افراد کے مطابق  ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق عرب ممالک سے ہے جو افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

News Code 1273651

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =