ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں 6 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران ایک مسلح کمانڈر سمیت چھ علیحدگی پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران ایک مسلح کمانڈر سمیت چھ علیحدگی پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔ تازہ جھڑپیں شمالی قصبہ سوپور اور جنوبی ضلع شوپیان میں ہوئیں۔ پولیس کے مطابق سوپور کے کرالہ ٹینگ علاقہ میں پولیس اور فوج نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک پرائیویٹ کلینک کا محاصرہ کیا جہاں دو مسلح شدت پسند چھپے ہوئے تھے۔  سوپور کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ طویل تصادم کے بعد دونوں شدت پسند مارے گئے تاہم ابھی تک صرف ایک غیر مقامی شدت پسند کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے سوپور جھڑپ میں مارے گئے دوسرے شدت پسند کی شناخت مقامی شہری وسیم گنائی کے طور پر کی ہے ۔ اُدھر جنوبی ضلع شوپیان کے حبدی پورہ گاؤں میں پولیس نےچھپے دو مقامی مسلح شدت پسندوں کو ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کردیا ہے۔ دونوں کی شناخت اشفاق اور خورشید یاتو کے طور پر کی گئی ہے۔اس سے قبل جمعرات کو سرینگر پولیس نے شہر کے نواح میں ایک جھڑپ کے دوران ممنوعہ جیش محمدی کے کمانڈر سجاد افغانی کو اپنے محافظ عمر بلال کے ہمراہ ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا تھا۔

News Code 1273595

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =