پاکستان میں مسافر بس پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق

پاکستان کے علاقہ ہنگو کی تحصیل ٹل میں مسافر بس پرشدت پسندوں کیفائرنگ سے 10 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ہنگو کی تحصیل ٹل میں مسافر بس پرشدت پسندوں کیفائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں . دہشت گردوں کے حملے کے بعدسکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں بس پر حملہ کرنیوالے 3شدت پسند مارے گئے ہیں۔پاکستانی پولیس کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے مامو خوڑ میں پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر کوچ پرطالبان شدت پسندوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں8 افراد ہلاک اور خاتون سمیت7افراد زخمی ہوگئے ۔لاشوں اور زخمیوں کو دو آبہ کے اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں دو زخمی چل بسے ۔ان تمام افراد کا تعلق کرم ایجنسی سے بتایا جاتاہے۔

News Code 1273563

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =